تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:50

سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ میں ایک نہیں دو آئٹم سونگ

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی...سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ میں ایک نہیں بلکہ دو آئٹم سونگز شامل کیے گئے ہیں ایک سلمان کی خواہش پر کترینہ کیف سے کر وایا گیا ہے جبکہ دوسرا کرینہ کپور نے اپنی خواہش پر اس فلم کیلئے شوٹ کر وایا ہے۔کترینہ کیف کے "آیا رے آیا باڈی گارڈ "آئٹم نمبر کی اس فلم میں شمولیت کے بعد کرینہ کپور کے پُر زور اصرار پر" تیری میری پریم کہانی" نا می ایک اور آئٹم نمبر شامل کیا گیا ہے جس میں کرینہ ایک نئے روپ میں سلمان خان کے ساتھ ڈانس کر تی نظر آ ئیں گی۔اس فلم کے ذریعے نا صر ف سلمان خان اپنی سپر ہٹ ایکشن فلموں کی فہرست میں اس نئی فلم کا اضافہ کریں گے بلکہ فلم میں شامل کرینہ اور کترینہ کے آئٹم نمبرز کا آپس میں زبردست مقابلہ بھی دیکھا جائے گا۔31اگست کو اس فلم کی نمائش کے بعد ہی فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ شیلا نے کر ینہ پربازی لے لی یا کر ینہ کا نیا روپ شیلا پر جادو دکھانے میں کامیاب ہو گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.