تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:50

کے ایس ای میں آج تیزی،100انڈیکس میں276پوائنٹس کا اضافہ

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی دن کی مندی کے بعدتیزی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، بدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا۔ عالمی مارکیٹس میں جاری مندی کی لہر کے خاتمے نے مقامی مارکیٹس کو سہارا دیا اورسرمایہ کار انرجی اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای 100 انڈیکس 276 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار311 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 6 کروڑ 76 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام سنہری بینک کے شیئر میں ہواجس کی قیمت آٹھ پیسے کمی کے بعدچارروپے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 297 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار704 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل مزید ایک دون جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.