10 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:2
پاکستان جونیئرہاکی ٹیم نے مصر کوسیریر کے تیسرے میچ میں ہرا دیا
جنگ نیوز -
قاہرہ...پاکستان جونیئرہاکی ٹیم نے مصر کو سیریز کے تیسرے میچ میں ایک گول سے شکست دے دی۔ قاہر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے میزبان مصر کیخلاف دوسرے ہی منٹ میں برتری حاصل کرلی جب محمدسلمان گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔پاکستان کی سبقت آخرتک برقرار رہی۔پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ آج شب کھیلا جا ئے گا۔