10 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:48
بالی بم دھماکوں کا مطلوب ملزم عمر پاٹیک کو انڈونیشیا حوالے کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاکستان نے بالی بم دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم عمر پاٹیک کو انڈونیشیا کے حوالے کرنا کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عمر پاٹیک کو آج انڈونیشا بھجوایا جائے گا، اسے 25 جنوری 2011 ء کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 2002 ء میں بالی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 202 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔عمر پاٹیک کی گرفتاری کے لیے ایک ملین ڈالر انعام مقرر تھا۔