10 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:48
سی این جی پرچھ روپے فی کلولیوی کی تجویز،ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب
جنگ نیوز -
لاہور...حکومت کی جانب سے سی این جی پر چھ روپے فی کلولیوی کی تجویز پر سی این جی ایسو سی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیرمین غیاث پراچہ کے مطابق یہ اجلاس ملک کی تینوں سی این جی ایسو سی ایشنز کی جانب سے گیس کی بندش کے معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے بلایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ سردیوں میں پانچ دن سی این جی بند کی جائے اور آئین کی شق 158کو ختم کیا جائے، جس کے تحت صوبے کے وسائل پر سب سے پہلا حق صوبے کے عوام کا ہوتا ہے۔ امکان ہے کہ اس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پارلے منٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گی۔