تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:48

پاکستان نے بھارت کوہرا کرساف انڈر16فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

جنگ نیوز -


کھٹمنڈو...پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ساف انڈر۔16فٹبال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں ذیشان اور شیر علی نے گول اسکور کئے۔کھٹمنڈو میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا فائلانتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، کھیل کے 25ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ذیشان نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی، لیکن پہلے ہاف کے اختتام سے قبل بھارت نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا،دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے بھارتی ٹیم پر دباوٴ بڑھا دیا اور 50ویں منٹ شیر علی نے خوبصورت گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی، بھارت نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن پاکستانی گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے کئی یقینی گول بچائے،پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ، قومی ٹیم نے دوسری بار ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.