تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:32

شاہ عبداللہ نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے،گیلانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے پاکستان کو روایتی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کو اپنی سلامتی قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کاکہناتھاکہ انہوں نے شاہ عبداللہ کوبتایاکہ دنیاکاہرمسلمان مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کی طرف دیکھتاہے۔انہوں نے سعودی فرماروا کوافغانستان اور بھارت کیساتھ تعلقات کی بہتری کے اقدامات سے متعلق بریف کیا، جس پرانہوں نے اطمینان کااظہارکیا۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اور افغان قیادت پاکستان کے ساتھ امن سے رہنا چاہتی ہے۔ شاہ عبداللہ کا کہناتھاکہ عالمی سطح پر اسلام کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے دو تین ماہ میں ویانا میں بین المذاہب ہم آہنگی سینٹر کھولنے کا منصوبہ مکمل کرلیاجائیگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی سمیت ملک میں امن وامان کی صورت حال ، سول سرونٹ ایکٹ کے ترمیمی بل کومستردکرنیکی تجویزکیساتھ غورجاری ہے۔اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل کے ایکسچینج ایبل بانڈزپرٹیکس کی چھوٹ دئے جانیکی منظوری کاامکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.