تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:32

گاڑی کا ٹائر تبدیل کروانے میں مدد کرنے کا خواہشمند بلی کا بچہ

جنگ نیوز -


نیویارک…این جی ٹی...مصیبت کے وقت کوئی ساتھی مددگار ملنا بیحد مشکل تصور کیا جاتا ہے تاہم اگر کسی کو مل جائے تو وہ خوش نصیبوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم اس وڈیو میں معاملہ بالکل برعکس ہی دکھائی دے رہا ہے جہاں ٹائر تبدیل کرنے کے لیے جیک لگاتے ایک شخص کو مددگار تو ملا لیکن ننھے منے بلی کے بچے کی شکل میں۔انتہائی محنت سے ٹائر کے نیچے جیک لگانے کی کوششوں میں مصروف اس شخص کو اپنے اَن چاہے مددگار سے بے جا مداخلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو بار بار جیک کے ساتھ چپک کر اسکی مدد کرنا چاہ رہا ہے۔جیک لگوانے میں مدد کرنے کے خواہشمند اس بلی کے بچے کی وڈیو آن لائن انتہائی تیزی سے مقبول ہورہی ہے جسے اب تک 2لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.