10 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:32
شوقین کتاجو پانی کی گہرائی میں جاکر بھی فرسبی لانے سے نہیں ڈرتا
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی...ہوامیں اڑتی فرسبی کو قلابازیاں کھاکر منہ میں پکڑتے کتوں کو تو آپ نے دیکھاہی ہو گاتاہم آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے کتے سے کروارہے ہیں جو فرسبی کھیلنے کا اس قدر شوقین ہے کہ پانی کی گہرائی میں بھی جاکر اسے لانے سے نہیں ڈرتا۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ کتا سوئمنگ پول کی گہرائی میں پڑی فرسبیوں کو اٹھا کر لانے کے لئے بلا خوف ڈائیو لگا تا اور ایک ساتھ دو ،دو فرسبیوں کو اپنے منہ میں پکڑکر چند سیکنڈمیں با ہر آجا تاہے۔