10 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:32
پاک بھارت وزراء تجارت مذاکرات آئندہ ماہ بھارت میں ہوں گے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزراء تجارت مذاکرات آئندہ ماہ بھارت میں ہوں گے اوران میں شرکت کیلئے انہیں بھارتی ہم منصب کادعوت نامہ موصول ہوگیاہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کے ساتھ ملاقات کے بعد جیو نیوز کوبتایاہے کہ پاک بھارت وزرائے تجارت مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکریٹری تجارت کی سطح پرہونیوالے مذاکرات میں کئے جانیوالے فیصلوں پرعمل درآمدکاجائزہ لیاجائیگااوران میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔