تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:32

مجرموں پر ہاتھ نہ ڈالا تو کراچی میں امن بحال نہیں ہوسکے گا،منور حسن

جنگ نیوز -


لاہور...جماعت اسلامی کے امیر سید منو ر حسن نے کہا ہے کہ حکومت نے مجرموں پر ہاتھ نہ ڈالا تو کراچی میں امن بحال نہیں ہوسکے گا۔منصورہ لاہورسے جاری بیان میں سید منور حسن نے کہاکہ اب یہ بات واضح ہوچکی ہے ۔کراچی میں قتل و غارت ور ٹارگٹ کلنگ میں حکومت کے اتحادی ملوث ہیں اور بعض وزراء اور سینیٹر بیرونی ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں ،حکمران اپنے چندروزہ اقتدار کی خاطر شہریوں کے قاتلوں کو تحفظ فراہم کر ر ہے ہیں۔ سید منورحسن نے کہا کہ آئے روز فیصلے تبدیل کرنے سے کراچی کا امن برباد ہو رہاہے اورواضح ثبوت ہونے کے باوجود مجرموں کو نہیں پکڑا جارہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.