تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:55

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ،دفتر خارجہ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد...پبلک اکاونٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کووزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ان کے سیکریٹری کے پاس خفیہ فنڈہوتاہے، جسے وہ مختلف ملکوں میں ہیڈز آف مشنز میں تقسیم کرتے ہیں۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا جس میں دفتر خارجہ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ دفتر خارجہ کے خفیہ فنڈزکا کوئی آڈٹ نہیں ہوتا۔کمیٹی نے تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پراپرٹی رہن رکھے بغیر اپنے ملازمین کو مختلف ایڈوانسزنہ دیں۔کمیٹی نے دفتر خارجہ کو پاکستان میں منعقدہ او آئی سی اجلاس کے خصوصی آڈٹ میں سامنے آنے والے اعتراضات کے حوالے سے ریکارڈ مکمل کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.