تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:55

نئی کمپنیوں کی لسٹنگ سے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوگا،عدنان نقوی

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج کے مینجنگ ڈائریکٹر عدنان نقوی نے کہا ہے کہ کے ایس ای میں نئی کمپنیوں کی لسٹنگ سے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہوگا۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اینگر و فوڈ کی ٹریڈنگ کے آغاز کے موقع پر ہونے والی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان نقوی نے کہا کہ نئی لسٹنگ خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نئی لسٹنگ میں ٹیکسوں کی شرح کم کرنے کے لیے اقدامات کرے تو مارکیٹ میں نئی لسٹنگ میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر اینگرو فوڈ لمٹیڈ کے منتظم اعلیٰ سمیت کے ایس ای کے ڈائریکٹران بھی موجود تھے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ سے اینگرو فوڈ کی باضابط ٹریڈنگ شروع ہو گئی ہے اور پہلے روز اس میں نو لاکھ شئیرز کا کام ہوا۔ اس کے فی حصص کی قیمت 29 پیسے کمی کے بعد24 روپے 71 پیسے پر بند ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.