تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزراء کا حکومتی فیصلوں کیخلاف تحفظات کااظہار

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کے وفاقی وزراء نے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کے خلاف سخت تحفظات کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے سامنے آواز بلند کی۔سندھ سے وفاقی وزراء نے صوبے میں کمشنری نظام کے خاتمے اور 2001کے بلدیاتی نظام کی بحالی پر اس قدر ناراضی کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کو ان سے الگ ملاقات کرکے منانا پڑا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی سمیت ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال اور 10نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیرداخلہ کو کراچی کے حالات کی بہتری اور و فاقی وزیرپانی وبجلی کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ایک بار پھر ہدایت کرنا پڑی۔ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والیوفاقی وزراء نے صوبے میں بلدیاتی نظام کی بحالی پر شدید اعتراضات اور تحفظات کا اظہارکیا۔ انہوں نے ایک سابق وفاقی وزیر کے سندھ جاکر کردار ادا کرنے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سندھ کی تقسیم کے مترادف ہیں ، صوبے کے عوام اس پر بہت ناراض ہیں جبکہ ہماری سیاست کو سخت دھچکا لگاہے۔وزیراعظم نے مجبوراً ان وزراء سے الگ ملاقات کی اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے صدر سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے کہا کہ اجلاس میں مختلف ملکوں سے معاہدوں کے حوالے سے تجاویز اورایئرپورٹ سیکیورٹی ایکٹ 1975 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ کے ترمیمی بل اوراسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے اس بل کومسترد کرنیکی تجاویزپر کمیٹی بناکر وزارت قانون کوبھجوادیا۔او جی ڈی سی ایل کے عالمی مارکیٹ میں قابل فروخت بانڈز پر ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ ریلوے کے بحالی کے لیے 11ارب ابھی تک جاری نہیں ہوئے جس کا وزیراعظم نے نوٹس لے کر وزیرخزانہ کو رقم جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ کابینہ نے پشاور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے معاملے کو صوبائی معاملہ قرار دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.