10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:1
آئی سی سی دو ہزار گیارہ ایوارڈز:ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
آج نیوز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال دو ہزار گیارہ کے ایوارڈ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کردیا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق سمیت سات پاکستانی کھلاڑی دو امپائرز مختلف کٹیگریز میں جگہ بنانے میں کامیاب۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال دو ہزار گیارہ کے بہترین ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کے ممکنہ ناموں کا اعلان کردیاہے۔ پاکستان کے مصباح الحق کو کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لئے نامز کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ اور سعید اجمل شامل ہیں۔ امرجنگ پلیئر آف دی ایئر میں پاکستان کے عدنان اکمل، اظہر علی اور وہاب ریاض کو رکھا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں پاکستان کی بسمہ معاروف شامل ہیں۔ سال کے بہترین امپائر کی انتخاب کے لئے پاکستان کی جانب سے علیم ڈار اور اسد راوف کا دیگر امپائرز کے ساتھ مقابلہ ہے۔ آئی سی سی ایوارڈ کی تقریب بارہ ستمبر کو لندن میں ہوگی۔