10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
اپنے سے کئی گنا بڑے گھوڑے کو ہانکنے والا بہادر کتا
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…گھوڑوں کو لگام سے پکڑ کر اپنے مطلوبہ مقام تک لے کر جانا آسان بات نہیں اور خاص طور پرجب یہ گھوڑے باقاعدہ طور پر سدھائے نہیں گئے ہوں۔ تاہم اس وڈیو میں تو کچھ اور ہی نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے، عام طور پر باآسانی انسانوں کے قابو میں نہ آنے والے گھوڑے کو ایک کتا ادھر سے اُدھرکھینچتا پھر رہا ہے۔اپنے سے کئی گنا وزنی اور بڑے گھوڑے کو ہانکتے اس کتے کی وڈیو آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔