10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
قادر پور گیس فیلڈ کی بندش سے گیس فراہمی میں کمی کا امکان
جنگ نیوز -
قادرپور…قادر پور گیس فیلڈ کی بندش سے سوئی نادرن کو گیس کی فراہمی میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک کی تیسری بڑی گیس فیلڈ کو سالانہ مرمت کیلئے 29 اگست سے 20 سے 25 دن کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام گیس سوئی نادرن اور اینگرو کو فراہم کی جاتی ہے، سوئی نادرن ، سی این جی اور 80 ایم ایم سی ایف ڈی فرٹیلائزر سیکٹر کو فراہم کرتا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع نے بتایا کہ کادنواڑی گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے دوران سوئی نادرن سے 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی سدرن کو دی تھی اور اب سوئی نادرن میں گیس کمی کی صورت میں سوئی سدرن بھی صرف اتنی مقدار میں گیس سوئی نادرن کو دے سکے گی۔