تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،عید سے پہلے تنخواہ ملے گی

جنگ نیوز -
لاہور…سرکاری ملازمین کے لئے خوش خبری ہے کہ انہیں عید سے ایک ہفتہ پہلے ہی تنخواہ مل جائے گی۔وفاقی حکومت نے تمام محکموں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو عید سے پہلے پچیس اگست تک تنخواہ ادا کر دیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین کو عید پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے عید منا سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.