10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
فٹبال:پاکستان نے جنوبی ایشیا پر اپنی حکمرانی قائم کردی
جنگ نیوز -
کراچی…شکیل یامین کانگا… پاکستان فٹبا ل کے لٹل اسٹار نے جنوبی ایشیا میں نئی تاریخ رقم کر تے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکت دے کر خطے میں اپنی حکم رانی قائم کردی۔ بدھ کو کھٹمنڈو کے دارالحکومت نیپال کے دسراتھ اسٹیڈیم میں ساف انڈر 16 چیمپین شپ ، کے فائنل میں اپنے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرساف انڈر 16 چیمپین شپ نہ صرف پاکستان نے اپنے نام کی بلکہ ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت کو 1-0 سے زیر کیا تھا اور اس کے بعد فائنل میں 2-1 کی شکست دیکر اپنا ڈبل مکمل کیا۔ میچ کے پہلے ہا ف کا آغاز انتہائی جارہانہ اندازمیں ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے۔ بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مسلسل دباو رکھنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی دفاعی لائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالفین کی ایک نہ چلنے دی۔ میچ کے 23ویں منٹ میں اسٹرائیکر محمد ذیشان نے ایک خوبصورت پاس پر بال کو جال کی راہ دکھا کر پاکستان کو ایک صرف کی برتری دلا دی۔ یک گول کی برتری کے ساتھ ہی پاکستان نے جارہانہ انداز کے ساتھ کھیل کو جاری رکھا ۔دوسری طرف بھارت نے دفاعی حکمت عملی ترک کر کے پاکستان کے گول پر دوبارہ حملے کر نا شروع کر دیا جس کی وجہ سے بھارت میچ کے 45+3 منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ پہلے ہا ف کے اختتام تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ کے دوسرے ہاف کا آغاز پاکستان نے جارہانہ انداز سے کیا جس کی وجہ سے منصور نے میچ کے 50 ویں منٹ میں پاکستان کی طرف سے دوسرا گول کر دیا۔ اس موقع پر بھارتی کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن پاکستانی دفاعی کھلاڑی ایک بار پھر اپنے گول کے سامنے لوہے کی دیوار بن گئے اور بھارتی کھلاڑیوں کو دوسرا گول کرنے کا موقع نہیں کیا۔