10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
انڈر 16 ساف چیمپئن شپ: میزبان نیپال کی ٹیم کی تیسری پوزیشن
جنگ نیوز -
کراچی … انڈر 16 ساف چیمپئن شپ میں میزبان نیپال کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دسراتھ اسٹیڈیم میں چیمپئن شپ کے تیسری پوزیشن کیلئے بدھ کو کھیلے گئے نیپال اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں نیپال نے 2-1 سے فتح حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔علاوہ ازیں ٹاپ پاکستانی کھلاڑی محمد بلال اور راشد نور کو دو یلو کارڈ ہونے کی بناء پر میچ کشمنر نے فائنل میچ کیلئے نااہل قرار دیدیا تھا۔ انڈر 16 ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے بھارت کے خلاف فائنل سے قبل ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چار گول کرنیوالے پاکستانی اسٹرائیکر محمد بلال اور ڈیفنڈر راشد نور کو گزشتہ میچوں میں دو یلو کارڈ دکھائے جانے پر میچ کمشنر سنجیو مشرا نے فائنل کیلئے نااہل قرار دیا۔ محمد بلال نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ مالدیپ کے خلاف محمد بلال نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول کئے۔ پاکستانی اسٹرائیکر منصور خان اور بنگلہ دیش کے محمد مصباح الدین نے تین گول کرکے دوسری جبکہ پاکستان کے محمد شیر علی دو گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔