10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
جامعہ کراچی:بی اے سال اول پرائیوٹ کے نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی … جامعہ کراچی نے بی اے سال اول پرائیوٹ (2010)کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ترجمان کے مطابق امتحانات کے لئے 7246 طلبہ نے رجسٹریشن کرائی 6740 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 1575 طلبہ کا میاب قرار دیئے گئے۔نتیجہ 23.37% فیصد رہا۔دریں اثناء جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2011 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔جس کے مطابق لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی طالبہ سعدیہ جاوید ولد جاوید خلیق نے 1412 نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سرسید کالج آف میڈیکل سائنس ٹرسٹ(برائے طالبات) کی جویریہ اقبال ولد محمد اقبال نے دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن بھی اسی کالج سے کماری پر یانکا ولد سوریش کمارنے حاصل کی۔نتائج کے مطابق 200 طلبہ انرولڈ ہوئے،197 نے شرکت کی جبکہ 167 طلبہ کامیاب ہوئے ۔پاس طلبہ کا نتیجہ 84.77% فیصد رہا ۔