10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
کراچی میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ حقیقت پسندانہ ہے، امیر حیدر ہوتی
جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ کراچی کی صورت حال کے بارے میں اے این پی کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ حقیقیت پسندانہ ہے۔مردان میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اے این پی سندھ حکومت میں شامل ہے اور کراچی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اے این پی کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرصوبہ ہزارہ کے بارے میں قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش ہوئی تو ہم اپنی رائے ضرور دیں گے۔ ہمیں کسی کی سیاسی جدوجہد پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔