10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
جلال محمود شاہ کی شاہی سید سے ملاقات،بلدیاتی نظام پر گفتگو
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کی اور صوبے میں بلدیاتی نظام کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔مردان ہاوٴس کراچی میں ہونیوالی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلال محمود شاہ نے کہا کہ سندھ کو تقسیم کرنیوالی کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کریں گے ، ناظمین کی بحالی سندھ کی وحدت کے خلاف ہے ،انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے تیرہ اگست کو سندھ میں امن کے لئے ہڑتال کی جائے گی ، اس موقع پرشاہی سید کا کہناتھاکہ صوبائی قیادت کے اجلاس کے بعد ہڑتال کی حمایت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، شاہی سید نے کہا کہ مشرف کے دور میں کئے گئے اقدامات سندھ کے حق میں نہیں ہیں۔