تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت کی صدر زرداری سے ملاقات

جنگ نیوز -


اسلام آباد… پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور جمعیت علمائے اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی صدر سے ملاقات کے دوران مشاہد حسین بھی موجود تھے۔اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور اتحادی حکومت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کی صدر زرداری سے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور ان کے انتخابی حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر میں ہونے والی ان ملاقاتوں کے دوران کراچی میں بلدیاتی نظام کی بحالی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ صدرزرداری نے ایم کیو ایم سے تعلقات پر چودھری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا جبکہ نئے صوبوں کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.