10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
سفارتی عملے پر پابندیاں کیوں،امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلا م آباد…پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات،انٹیلی جنس شیئرنگ اور پاکستان میں امریکییوں کو مبینہ طور پرہراساں کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی حساس اداروں کی طرف سے امریکی شہریوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پاکستان میں آزادانہ نقل وحرکت کا معاملہ بھی امریکی سفیر نے اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں جب پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اس موقع پر امریکی سفیر کے ساتھ آرمی چیف کی ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے جس میں پاک امریکی تعلقات کو بہترکرنے پر غور کیاگیا،اس ملاقات کے حوالے سے پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔