10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
افغانستان میں کام ختم نہیں ہو ا،بہت سا کام باقی ہے،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے اور اس کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں طالبان اس وقت دفاعی پوزیشن میں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ افغانستان میں کام ختم ہوگیا ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا افغانستان میں پائیدار سیکیورٹی ، خوشحالی اور جمہوریت کیلئے مصروف عمل ہے اور لزبن میں ہونیوالی کانفرنس مین افغانستان سے متعلق فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔ ترجمان نے افغانستان میں امریکی نیوی سیل کے کمانڈوز کی ہلاکت کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔