تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل:آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹو ں سے ہرادیا

جنگ نیوز -


پالی کیلی،سری لنکا…آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں کینگروز نے آئی لینڈرز کو سات وکٹوں سے ہرا کر ٹی 20سیریز میں شکست کا بدلہ لے لیا۔اس سے قبل سری لنکن قائد دلشان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری آئی لینڈر سائیڈ 41.1اوورز میں 191جیسا غیر متاثر کن مجموعہ ترتیب دے کر ڈھیر ہوگئی۔سوائے مڈل آرڈر بیٹسمین رانڈیو 41،اوپنر تھارنگا34،کولہ سیکرا 34اور کپتان دلشان 29کوئی اور میچل جانسن کی میچ وننگ بولنگ کی تاب نہ لاسکا،یوں کینگروز کو 192کا ہدف ملا۔کینگروز کی جانب سے میچل جانسن نے 6جبکہ بریٹ لی ،بولینجر ،ڈوہرٹی اور ہسی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔کینگروز نے مطلوبہ ہدف 38.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شین واٹسن 69کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ سابق کپتان رکی پو نٹنگ53 اور موجودہ کپتان مائیکل کلارک 53(ناٹ آؤٹ )نے 192کے ہدف کو مزید آسان بنادیا ۔میچل جانسن کو انکی بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.