10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26
پہلا کرکٹ ٹیسٹ:بھارتی ٹیم انگلش بولروں کے سامنے 224پر ڈھیر
جنگ نیوز -
ایجبسٹن،برمنگھم…بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن میں تیسرا ٹیسٹ میچ بدھ کو شروع ہوگیا،ا نگلش قائد اسٹروس نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،تاہم بھارتی بیٹنگ لائن اپ ایک مرتبہ پھر فلاپ ہوگئی اور بھارتی بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 62.2اوورز میں 224رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارتی سورماؤں کو تہس نہس کرنے میں مرکزی کردار ایک بار پھر انگلش پیسرز ٹم بریسنن اور اسٹورٹ براڈ نے ادا کیا اور چار چار وکٹیں آپس میں بانٹ لیں۔جبکہ اینڈریسن نے بھی دو وکٹ اپنے نام کی۔بھارتی بیٹسمینوں میں کپتان دھونی 77 ،گوتم گھمبیر 38،لکشمن 30،پراوین کمار 26اور ڈریوڈ 22ہی انگلش بولروں کا کچھ دیر مقابلہ کرسکے۔سہواگ اور ٹنڈولکر ناکام رہے۔میچ کے آخری سیشن میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز شروع کی اور میچ ختم ہونے تک بنا کسی نقصان کے 84رنز بنائے تھے۔اور کریز پر کپتان اسٹروس 52اورکک 27رنز کے ساتھ موجود تھے۔واضح رہے کہ پہلے دن 84اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔