تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26

شاہد آفریدی وطن واپس پہنچ گئے،رمضان کرکٹ میچز میں حصہ لیں گے

جنگ نیوز -


کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ میں ہمپشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ،وہ کل ڈے ایچ اے اسپورٹس کلب گراونڈ پر کے ای ایس سی کیخلاف میچ میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے۔انگلش کاؤنٹی چمپئن شپ میں شرکت کے بعد شاہد آفریدی اب رمضان کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، رمضان ٹورنامنٹس میں شاہد آفریدی پہلا میچ حبیب بینک کی جانب سے ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں کھیلیں گے ، ایچ بی ایل اور کے ای ایس سی کے درمیان یہ میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ شاہد آفریدی دیگر رمضان ٹورنامنٹس کے دوران بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.