تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26

سلیم شہزاد کیس:کمیشن کے سامنے گواہوں کے بیانات قلمبند

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صحافی سلیم شہزاد کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی زیرصدرارت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوا۔کمیشن کے اجلاس میں اے پی این ایس کے صدرحمید ہارون اورہومین رائٹس واچ کے نمائندے علی دیان نے بیانات قلم بند کرائے۔ کمیشن کے رکن اور پی ایف یو جے کے صدر پرویزشوکت نے میڈیا کو بتایاکہ سلیم شہزاد نے حمید ہارون اور علی دیان کو اپنی زندگی کودرپیش خطرات سے متعلق ای میلز کی تھیں جوکمپیوٹرریکارڈ سے درست ثابت ہوئی ہیں۔پرویز شوکت کا کہناتھا کہ کمیشن کی چھ ہفتے مدت ختم ہورہی ہیں جس میں اگلے ہفتے توسیع کی جائے گی، ابھی سلیم شہزاد کی بیوہ سے تفتیش ہونا باقی ہے اورکمیشن نے بھی ان سے بات کرنی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کمیشن پر کوئی دباوٴ نہیں اوروہ قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.