10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26
پورے ملک میں نئے صوبے بنائے جانے چاہئیں،رانا ثناء
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور…پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کے لئے صرف کسی ایک صوبے کا انتخاب نہ کیا جائے بلکہ پورے ملک میں نئے صوبے بنائے جانے چاہئیں۔لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بغیر سوچے سمجھے نئے صوبے بنانے کا شوشا چھوڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی ہے اور وہ اس آڑ میں اپنے سیاہ کارناموں اور کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے قومی کمیشن تشکیل دینے کی خواہاں ہے تاکہ انتظامی بنیادوں پر جہاں بھی نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے،وہاں نئے صوبے بنائے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق صوبوں کا قیام لسانی کے بجائے انتظامی بنیادوں پر عمل میں لایا جانا چاہیے۔