10 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26
راول پنڈی:اسکول سے شکایت ملنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا
جنگ نیوز -
راول پنڈی…راول پنڈی کے علاقے پیپلز کالونی میں باپ نے 14 سالہ بیٹی کو اسکول سے شکایت ملنے پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پیپلز پارٹی کے رہائشی محبوب علی خان کو اس کی بیٹی کے اسکول سے شکایت ملی کہ مہک علی اپنی کلاس فیلوز کے ہوم ورک ڈائریز چوری کرتی ہے اور اسے ایسا کرنے سے روکا جائے۔ باپ محبوب علی شکایت ملنے کے بعد اشتعال میں آ گیا اور اپنی بیٹی مہک علی کو مبینہ طور پر لوہے کی راڈ سے مارنے لگا جس کے نتیجے میں مہک علی دم توڑ گئی۔ باپ نے بیٹی کے ہلاک ہونے کی وجہ گاڑی کا حادثہ بتایا لیکن پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ محبوب علی نے اپنی بیٹی کو تشدد کر کے قتل کیا۔ لڑکی کے ماموں عرفان کی رپورٹ پر محبوب علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔