تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:36

کراچی :بارش شروع ہونے کیساتھ ہی اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں مون سون کی بارشوں کے شروع ہونے کے ساتھ ہی شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مون سون کی بارش ہونے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔جس کے ساتھ سڑکوں اور پلوں پر نصب اسٹریٹ لائٹس بھی بند ہوگئے۔ جبکہ کراچی کے علاقے النورسوسائٹی، کھارادر، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملیر شاہ فیصل کالونی، فیڈربی ایریا، لانڈھی، کورنگی، گلشن اقبال، گلستان جوہر،نارتھ کراچی، سرسید ٹاون، ملیرکینٹ، گلشن معمار، عسکری فیز 4، نیول کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔سحری کے اوقات میں بجلی کی معطلی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق کیبل فالٹس، فیڈرٹریپنگ، پی ایم ٹی فالٹس کی خرابی کی شکایات درج کرانے کے لیے 118 پر بھی شکایات نہیں سنی جارہی ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کراچی میں بارش کے باعث شہر کے متعد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہوگئے ہیں۔ کے ای ایس سی کی ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام پر مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.