تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:54

سی آئی اے اہلکاروں کو ملک میں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں ،کیانی

آج نیوز - آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ سی آئی اے اہلکاروں کو پاکستان میں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سے قبل دفتر خارجہ نے بارہ امریکیوں کی ویزے کی درخواستیں بھی مسترد کردی ہیں ۔ان امریکیوں پر سیکورٹی اداروں نے خدشات کا اظہار کیا تھا جبکہ درخواست گزاروں میں سے آٹھ کسی امریکی سیکورٹی ادارے سے وابستہ ہیں تاہم اب جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے یہ بیان آیا ہے کہ سی آئی اے اہلکاروں کو پاکستان میں گھومنے کی اجازت نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.