11 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:36
کوئٹہ میں سرچ آپریشن، 28 افرادزیر حراست،دستی بم اور اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کوئٹہ میں سرچ آپریشن، 28 افرادزیر حراست،دستی بم اور اسلحہ برآمد
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاوٴن میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے تین پولیس اہل کار جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 28 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کی مطابق شہباز ٹاون کیکلی کبیر میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہل کاروں پر بدھ کی شب اس وقت فائرنگ کی جب وہ گاڑیوں کو چیک کررہے تھے۔ حملے میں تینوں اہل کار شیرعلی ،مراد علی اور محمد ندیم جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔حملے کے بعد پولیس نے کلی کبیر اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 28افرادکو حراست میں لے کر دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ کوئٹہ کے علاقے نیو کاہان میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔