11 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:47
شام :سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 17 شہری ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق ... شام میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید سترہ شہریوں کو ہلاک کردیا جبکہ گولہ باری سے مسجد بھی شہید ہوگئی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حمص شہر میں سیکیورٹی اہل کاروں نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 17 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ فورسزکی شدید فائرنگ کے سبب مرنے والوں کی لاشیں کئی گھنٹوں تک کھلے آسمان تلے پڑی رہیں۔ سماجی تعلقات کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے ،جس میں شام کے شہر دیر الزور میں گولا باری سے ایک مسجد کو شہید ہوتے دکھایا گیا ہے۔ تاہم شامی حکام نے دیر الزور پر فورسز کے کسی حملے کی تردید کی ہے۔ شام کے چوتھے بڑے شہر حما Hama سے سیکیورٹی فورسز کے اہل کار واپس بیرکوں میں چلے گئے ہیں۔ ایک اعلی فوجی افسر نے بتایا کہ فورسز نے حما شہر میں مشن مکمل کرلیا ہے۔