تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:9

امریکا اور طالبان مذاکرات ختم ہونے کے ذمے دار افغان حکومت ہے ،رپورٹ

جنگ نیوز -
امریکا اور طالبان مذاکرات ختم ہونے کے ذمے دار افغان حکومت ہے ،رپورٹ

لندن…برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ختم ہونے کے ذمے دار افغان حکومت کے عہدے دار ہیں۔برطانوی اخبارٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اس سال کیشروع میں امریکا اورطالبان کے نمائندوں کے درمیان جرمنی میں دو اور قطر میں ایک ملاقات ہوئی تھی۔جرمنی کے خصوصی نمائندے مائیکل اسٹائینر کی سربراہی میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں طالبان رہنما ملا عمر کے سابق پرائیوٹ سیکرٹری طیب آغا ، امریکی محکمہ خارجہ اور سی آئی اے کے نمائندے شریک تھے۔ ابتدائی سطح کے ان مذاکرات کی اولین شرط یہ تھی کہ بات چیت کی تفصیلات اور اس میں شرکت کرنے والے طالبان نمائندوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ تاہم افغان حکومت کے عہدے داروں نے دانستہ طور پر مذاکرات کی تفصیلات اور طالبان نمائندے کی شناخت میڈیا میں ظاہر کردی۔ اس کے نتیجے میں طالبان پیچھے ہٹ گئے ، مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوگیا اور امریکی حکام کوششوں کے باوجود بھی طیب آغا سے رابطہ نہیں کرسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.