تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:4

پشاور: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق،17زخمی

جنگ نیوز -


پشاور ... پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے، پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ہوا جس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک بچے سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق لاہوری گیٹ دھماکے میں 8کلو گرام دھماکہ خیزمواد استعمال ہوا ہے اور یہ مواد ہتھ ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیا۔زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.