تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

پشاور میں 2خود کش دھماکے،5افراد جاں بحق،23زخمی

جنگ نیوز -


پشاور …پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ میں دو خود کش دھماکوں میں ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں خود کش دھماکے خواتین بمبار نے کئے تھے۔ پہلا دھماکا پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ہوا جس سے ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق لاہوری گیٹ دھماکے میں 8کلو گرام دھماکہ خیزمواد استعمال ہوا ۔ پہلے دھماکے کے چند لمحوں بعد ہی ایک اور خاتون خود کش بمبار نے 50گز کے فاصلے پر لگے ہوئے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں وہ خود ہلاک جبکہ پاس کھڑے2افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں خود کش حملہ آوروں کا نشانہ اعلیٰ پولیس اہلکار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.