11 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:32
کراچی: گھی اور تیل کی قیمت میں تین روپے سے زائد کمی
آج نیوز - کراچی میں گھی اور تیل کی قیمت میں تین روپے سے زائد کمی ہوگئی، ریٹیل مارکیٹ میں گھی ایک سو پچپن روپے جبکہ تیل ایک سو ترپن روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کراچی رٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں گھی کے سولہ کلو کنستر کی قیمت میں ساٹھ روپے کمی ہوئی، جبکہ پکوان تیل کا کنستر بھی پچاس روپے سستا ہوگیا۔ اس کمی کے بعد سولہ کلوگرام گھی کا کنستر دو ہزار چار سو اسی روپے اور تیل کا کنستر دو ہزار چار سو پچاس روپے ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں ریٹیل مارکیٹ میں کھلا گھی ایک سو پچپن روپے فی کلوگرام اور تیل ایک سو ترپن روپے فی لیٹر ہوگیا۔