11 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:16
ایران کی شہریوں کو برطانیہ کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت
آج نیوز - ایران نے اپنے شہریوں کو برطانیہ کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کہتے ہیں برطانیہ میں مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے۔ انکی آواز نہیں سنی جارہی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری برطانیہ کا سفر کرنے سے احتیاط برتیں۔ انھیں کسی قسم کا نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ برطانیہ میں شہریوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ برطانیہ میں عوام کی آواز کو کچلا جارہا ہے۔ عوام کو سڑکوں پر پیٹا جاتا ہے اورانھیں دیوار سے لگانا قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں مظاہرین کی آوازکوئی نہیں سن رہا۔