11 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:3
برطانیہ میں ہائی کمیشن کو پاکستانیوں سے مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت
آج نیوز - دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن اورقونصلیٹ کو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے مسلسل رابطے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستانیوں کیساتھ کسی بھی واقعہ کے بارے میں ہائی کمیشن اورقونصلیٹ کو اطلاع دی جائے۔ ہائی کمیشن اورقونصلیٹ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ موجودہ صورتحال پرنظررکھیں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے چوکس رہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن اورقونصلیٹ کو پاکستانیوں کی سیکورٹی سے متعلق ہدایت کر دی گئی ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم تمام پاکستانی اپنے پاسپورٹ ہائی کمیشن میں جمع کروا دیں۔