11 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:59
طالبان اور امریکا کے درمیان خفیہ مذاکرات ختم
آج نیوز - برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان اور امریکا میں ہونے والے خفیہ مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ اخبار ٹیلی گراف نے مغربی سفارتکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تفصیلات ظاہر ہونے پرامریکا اور طالبان میں مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ افغان حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات کار کا نام ظاہر کیا۔ اخبار کے مطابق رواں سال امریکا اور طالبان میں جرمنی اور قطر میں تین بار مذاکرات ہوئے۔ جس میں امریکی محکمہ خارجہ اور سی آئی اے کے اہلکار شریک تھے۔ طالبان کی جانب سے ملا عمر کے سابق پرائیوٹ سیکریٹری طیب آغا نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت پاکستان اور افغانستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندے مائیکل اسٹینر نے کی۔