11 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25
اسلام آباد کے دو کمرشل پلازوں میںآ تشزدگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد …اسلام آباد کے نواحی علاقہ میں دو کمرشل عمارتوں میں آج صبح سویرے آگ بھڑک اٹھنے سے کئی دکانیں اور ان میں پڑا بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اسلام آباد کے علاقہ علی پور فراش میں واقع ایک چار منزلہ پلازہ کے بیسمنٹ فلور میں پہلے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس پلازہ سے ملحقہ دوسرے پلازے کے سکینڈ فلور میں بھی کچھ ہی دیر بعد آگ بھڑک اٹھی ، آگ پر قابو پانے کیلئے پہلے فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں منگوائی گئیں لیکن آتشزدگی کی شدت کے پیش نظر مزید گاڑیاں بھی طلب کی گئیں ، آگ سے متاثرہ کمرشل پلازوں میں زیادہ تر دکانیں عمارتی تعمیر کے سامان کی ہیں اور وہاں موجود پلاسٹک، کیمیکل اور دیگر میٹریل نے تیزی سے آگ پکڑی ،زیادہ متاثرہ پلازہ کے مالک کا کہنا ہے کہ بظاہر آگ حادثاتی طور پر نہیں لگی ۔