تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

کراچی میں بارش ،موسم خوشگوار،متعدد علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں مون سون کی بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوگیا ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش کے ہوتے ہی شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مون سون کی بارش ہونے کے ساتھ ہی شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا تیز ہوا کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔ بارش ہونے کے بعد سڑکوں کے کنارے پانی کھڑا ہوگیا جس سے بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیلی سڑک ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی آستہ آستہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے پاس 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز شروع ہونے والے بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقو ں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بعض علاقوں میں گزشتہ شام سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جس کے باعث شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔متاثرہ علاقوں میں النورسوسائٹی، کھارادر، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملیر شاہ فیصل کالونی، فیڈرل بی ایریا، لانڈھی، کورنگی، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، سرسید ٹاون، ملیرکینٹ، گلشن معمار، عسکری فیز 4، نیول کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق بارش کے باعث شہر کے متعد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہوگئے ہیں۔ کے ای ایس سی کی ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.