تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

سندھ میں بارشوں کا سلسلہ مزید 24گھنٹے جاری رہنے کا امکان

جنگ نیوز -


کراچی… صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ میں مزید 24 گھنٹے وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی و جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، ڈی آئی خان،پشاور،کوہاٹ، ہزارہ اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیریں سندھ میں شدید بارش ہوئی، کشمیر اور بلائی پنجاب میں بھی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 291 ملی میٹر ریکارڈ کی گء جبکہ بدین میں 148، چھور 129، حیدرآباد 104،ٹھٹہ 58، لسبیلہ 15،کراچی 10،نواب شاہ میں 5 ملی میٹربارش ہوئی۔ سیال کوٹ میں 65 ملی میٹر، اسلام آباد 36، دیر 28، منگلا 21، کوٹلی 16، راول پنڈی 12او جہلم میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین مین 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.