تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

سندھ میں طوفانی بارشیں، بدین میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کچے مکانات گرنے سے متعدد افرادزخمی بھی ہوئے۔ضلع ٹھٹھہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ مکلی اور ٹھٹھہ میں کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ضلع بدین میں طوفانی بارش نے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا۔ساحلی علاقوں میں 700 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع جبکہ بجلی اورمواصلات کانظام درہم برہم ہوگیاجو20 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں کیاجاسکاہے۔ حیدرآباد شہرمیں گزشتہ رات ہونے والی دھواں دھاربارش کے سبب کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔ شہرمیں بجلی کے طویل بریک ڈاوٴن کے باعث شہریوں نے سحری اندھیرے میں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.