تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 84رنز بغیر کسی نقصان سے دن کا آغاز کرے گا

جنگ نیوز -


برمنگھم…بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز بغیر کسی نقصان کے 84 رنز سے آگے بڑھائے گی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 224 رنز ناکر آوٹ ہوگئی تھی ۔ ایجبیسٹن میں ہونیوالے میچ میں بھارت کے بیٹسمین مداحوں کی مایوسی کو ختم نہ کرسکے،پوری ٹیم 224رنز پرآوٴٹ ہوگئی۔کپتان مہندراسنگھ دھونی 77رنز کیساتھ ٹاپ اسکورررہے۔ براڈ اور برسنین نے چار چارکھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان 84 رنز بنالئے۔ ایندڑیو اسٹراوس 52 اور الیسٹیر کوک 27 رنز پرناٹ آوٴٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.