تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:36

منگلا ڈیمسے پانی کا رساوٴ، میرپور منگلا روڈ پر شگاف پڑ گیا

جنگ نیوز -


میرپور…میرپورآزادکشمیر میں گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نواحی علاقہ چترپڑی کے مقام پر منگلا ڈیم سے پانی رسنا شروع ہوگیا۔ جس کے باعث میرپور منگلا مین شاہراہ میں تیس فٹ چوڑہ شگاف پڑنے کے علاوہ پانی کے تیز بہاوٴ سے بجلی کی مین سپلائی لائن کے پول بھی زمین بوس ہوگئے ہیں۔اس سال ممکنہ سیلاب کے پیش نظر منگلا ڈیم انتظامیہ نے ڈیم میں پانی کی سطح 1202 سے 1210 فٹ تک بلند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1200 فٹ سے بھی کم ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد آج چترپڑی کے مقام پر منگلا ڈیم سے پانی کا اچانک رساوٴ شروع ہوگیا جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پانی کے رساوٴ کے باعث میرپور منگلا روڈ کی یکطرفہ ٹریفک کو متبادل راستے سے گزارہ جا رہا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد طیب کا کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ڈیم کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.