تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

نئے صوبوں کے قیام کیلئے قومی کمیشن کی تشکیل ضروری ہے،رانا ثناء اللہ

جنگ نیوز -


لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ الگ صوبے سے متعلق قرار دادیں صوبائی اسمبلی میں پیش کرنا آئین کے متصادم ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ الگ صوبوں کی قراردادوں کو آئینی ترمیمی بل کی صورت میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے لئے قومی کمیشن تشکیل دیناضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ اورقومی اسمبلی کی نئی نشستوں کے تعین، این ایف سی ایوارڈ، پانی کی تقسیم اور صوبائی حدود جیسے اہم معاملات ترمیم طلب ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کی شرارت، فردوس عاشق اعوان کی اوٹ پٹانگ باتوں اور راجاریاض کے بونگیاں مارنے سے نیا صوبہ نہیں بن سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.